hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2230

.

كنز العمال

2230
Kanz al-Ummal
2230 – "إذا يكفيك الله ما أهمك من أمر دنياك وآخرتك"(حم) وعبد بن حميد هب أن رجلا قال: "يا رسول الله أرأيت إن جعلت صلاتي كلها لك قال "فذكره. (عبدان وابن شاهين) عن أيوب ابن بشر (1) الأنصاري أنه قال: يا رسول الله قد أجمعت أن أجعل جميع صلاتي دعاء لك، قال فذكره. (طب) عن محمد بن حبان بن منقذ عن أبيه عن جده أن رجلا قال: يا رسول الله أجعل صلاتي كلها لك، قال فذكره. (هب) عن محمد بن يحيى بن حبان مرسلا وقال مرسل جيد.
2230 ۔۔ تب تو اللہ تعالیٰ تیرے دنیا و آخرت کے سارے غموں کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ (مسند احمد، عبد بن حمید)
کسی شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر میں اپنے نفلی نماز کا سارا وقت آپ پر درود کے لیے صرف کردوں تو کیسا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ عبدان۔ ابن شاہین۔
ایوب بن بشر الانصاری سے منقول ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے عزم کیا ہے کہ اپنا سارا نفلی وقت آپ پر درود کے لیے وقف کردوں تو آپ نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ (الکبیر للطبرانی (رح))
محمد بن حبان بن منقذ عن ابیہ عن جدہ طریق سے روایت کرتے ہیں کہ کسی شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر میں اپنے نفلی نماز کا سارا وقت آپ پر درود کے لیے صرف کردوں تو کیس ا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ شعب الایمان۔
محمد بن یحییٰ بن حبان مرسلا نیز فرمایا یہ مرسل حدیث عمدہ سند کے ساتھ ہے۔