22301- عن عروة أن عمر بن الخطاب قرأ السجدة وهو على المنبر يوم الجمعة فنزل فسجد، وسجدوا معه، ثم قرأها يوم الجمعة الأخرى، فذهبوا ليسجدوا فقال عمر: "على رسلكم إن الله لم يكتبها علينا إلا أن نشاء فقرأها، فلم يسجد، ومنعهم أن يسجدوا". "مالك والطحاوي".
22301 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے جمعہ کے دن منبر پر بیٹھ کر آیت سجدہ تلاوت کی آپ (رض) نے منبر سے اتر کر سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی ان کے ساتھ سجدہ کیا اگلے جمعہ میں پھر آپ (رض) نے یہی آیت سجدہ تلاوت کی لوگ سجدہ کرنے لگے تو آپ (رض) نے فرمایا : اپنی حالت پر بیٹھے رہو اللہ تعالیٰ نے ہمارے اوپر سجدہ واجب نہیں کیا الا یہ کہ ہم خود ہی اپنے تئیں سجدہ کرلیں ۔ چنانچہ آپ (رض) نے آیت تلاوت کی لیکن سجدہ نہیں کیا اور لوگوں کو بھی سجدے سے منع کیا ۔ (مالک وطحاوی)