hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22339

.

كنز العمال

22339
Kanz al-Ummal
22339 عن عبد الرحمن بن عبد القاري قال : شهدت عمر بن الخطاب وهو على المنبر وهو يعلم الناس التشهد فقال : بسم الله خير الاسماء التحيات لله الزاكيات لله الطيبات الصلوات لله ، السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته ، السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لاإله إلا الله وأشهد (1) اخرجه الحاكم في المستدرك كتاب الصلاة (1 / 266) وقال : صحيح. أن محمدا عبده ورسوله. (عب ق).
22339 ۔۔۔ عبدالرحمن بن عبدالقاری کہتے ہیں کہ میں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے پاس حاضر ہوا چنانچہ آپ (رض) منبر پر کھڑے لوگوں کو تشھد سکھلا رہے تھے اور فرما رہے تھے ۔ بسم اللہ خیر الاسماء التحیات للہ الزاکیات للہ الطیبات الصلوات للہ السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکاتہ السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ للہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو تمام ناموں سے بہتر ہے تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔ تمام اچھے اعمال اللہ ہی کے لیے ہیں اور تمام مالی اور بدنی عبادات بھی اللہ ہی کے لیے ہیں اے نبی تم پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ تبارک وتعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول ہیں “۔