2237 – "إن أقربكم مني يوم القيامة في كل موطن أكثركم علي صلاة في الدنيا، من صلى علي في يوم الجمعة وليلة الجمعة قضى الله له مائة حاجة سبعين من حوائج الآخرة وثلاثين من حوائج الدنيا ثم يوكل الله بذلك ملكا يدخله في قبري كما تدخل عليكم الهدايا يخبرني من صلى علي باسمه ونسبه إلى عشيرته فأثبته عندي في صحيفة بيضاء" (هب وابن عساكر) عن أنس.
2237 ۔۔ روز قیامت ہر مقام پر تم میں سے مجھ سے قریب ترین شخص وہ ہوگا جو دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھتا ہوگا۔ جس نے پر جمعہ کے دن اور اس کی رات میں سو مرتبہ درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجات پوری فرمائیں گے۔ ستر آخرت سے اور تیس دنیا سے متعلق ہوں گی۔ پھر اللہ تعالیٰ اس درود پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیں گے جو اس درود کو لے کر میری قبر میں آئے گا جس طرح تمہارے لیے کوئی ہدیہ لے کر آتا ہے۔ اور پھر وہ فرشتہ پڑھنے والے کا اور اس کے والد کا نام اور قبیلہ تک کا نام لے کر مجھے خبر دے گا۔ اور میں اس کو اپنے پاس موجود ایک سفید بیاض میں محفوظ کرلوں گا۔ (شعب الایمان، ابن عساکر بروایت انس (رض))