22424- حدثنا هشيم أنبأنا منصور عن ابن سيرين وأنبأنا خالد عن حفصة عن أبي العلاء قال: "بينا النبي صلى الله عليه وسلم يصلي إذ أقبل رجل في بصره سوء فمر على بئر عليها خصفة فوقع في البئر فضحك بعض أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما قضى النبي صلى الله عليه وسلم صلاته" قال: "من كان منكم ضحك فليعد الوضوء وليعد الصلاة". "عب".
22424 ۔۔۔ ھشیم ، منصور ، ابن سیر بن خالد حفصہ کے سلسلہ سند سے ابو علاء (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے کہ اچانک سامنے سے ایک نابینا آدمی آیا اور ایک کنویں کے اوپر سے گذرا جس پر کھجور کی ٹہنیاں وغیرہ پڑی ہوئی تھیں چنانچہ وہ آدمی کنویں میں گرپڑا اور اسے دیکھ کر بعض صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ہنس پڑے جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : تم میں سے جو آدمی بھی ہنسا ہے وہ نماز بھی لوٹائے اور وضو بھی دوبارہ کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق)