hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22426

.

كنز العمال

22426
Kanz al-Ummal
22426- عن علي قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم قائما يصلي بهم، إذ انصرف ، ثم جاء ورأسه يقطر ماء ، فقال : إني قمت بكم ، ثم ذكرت أني كنت جنبا ولم أغتسل فاغتسلت فمن أصابه منكم مثل هذا الذي أصابني فليغتسل ، ثم ليأت فليستقبل صلاته. (طس)
22426 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو نماز پڑھا رہے تھے کہ اچانک نماز سے واپس لوٹ گئے ۔ پھر جب تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ! میں تمہارے ساتھ نماز میں کھڑا ہوچکا تھا اور پھر مجھے یاد آیا کہ میں حالت جنابت میں ہوں اور غسل نہیں کیا ہے۔ چنانچہ میں نماز سے واپس لوٹ گیا اور غسل کیا لہٰذا تم میں سے جس کو بھی یہ عارضہ پیش آجائے وہ غسل کرے اور پھر از سر نو نماز پڑھے ۔ (طبرانی فی الاوسط)