hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22471

.

كنز العمال

22471
Kanz al-Ummal
22471- عن سويد بن غفلة قال: "كان عمر بن الخطاب يضرب على الصلاة بعد الإقامة". "عب".
22472 ۔۔۔ فارسیوں کے آزاد کردہ غلام سائب کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے اپنے دور خلافت میں زید بن خالد جبنی کو عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چل کر زید بن خالد کے پاس آئے اور انھیں درے سے مارنا شروع کیا لیکن وہ برابر نماز پڑھتے رہے جب نماز سے فارغ ہوئے تو کہا : اے امیر المؤمنین ! آپ مجھے مارتے رہیں میں ان دو رکعتوں کو نہیں گا چونکہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ دو رکعتیں پڑھتے دیکھ چکا ہوں ۔ پھر عمر (رض) ۔ پھر عمر (رض) زید (رض) کے پاس بیٹھے اور فرمایا : اے زید بن خالد ! اگر مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ لوگ ان دو رکعتوں کو رات کی نماز کے لیے ایک طرح کی سیڑھی بنالیں گے میں ہرگز تمہیں نہ مارتا ۔ (رواہ عبدالرزاق فی مضنف)