hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22487

.

كنز العمال

22487
Kanz al-Ummal
22487- عن أبي هريرة قال: "نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الصلاة في ثلاث ساعات حين تطلع الشمس، وحين تغيب حتى تغيب، ونصف النهار". "ابن جرير".
22488 ۔۔۔ حضرت ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) کو عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھتے دیکھا تو میں نے کہا یہ کون سی نماز ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ حضرت عائشہ (رض) نے مجھے خبر دی ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھتے تھے چنانچہ میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس گیا اور ان سے پوچھا تو وہ کہنے لگیں ابن زبیر نے سچ کہا ہے میں نے عرض کیا : میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ عصر کے بعد نماز نہ پڑھی جائے حتی کہ آفتاب غروب ہوجائے اور فجر کے بعد بھی طلوع آفتاب تک نماز نہ پڑھی جائے پس رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہی کچھ کرتے تھے جس کا انھیں حکم دیا جاتا تھا اور ہم بھی وہی کچھ کریں گے جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے (رواہ عبدالرزاق)