hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22490

.

كنز العمال

22490
Kanz al-Ummal
22490- عن أم سلمة قالت: "لم أر رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى بعد العصر قط إلا مرة جاءه ناس بعد الظهر فشغلوه في شيء فلم يصل بعد الظهر شيئا، حتى صلى العصر، فلما صلى العصر، دخل بيتي فصلى ركعتين". "عب".
22491 ۔۔۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت معاویہ (رض) مدینہ منورہ تشریف لائے اور انھوں نے کثیر بن صلت کو حکم دیا کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ (رض) کے پاس جاؤ اور ان سے عصر کے بعد کسی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کرو چنانچہ کثیر بن صلت کے ساتھ میں بھی (ابو سلمہ) کھڑا ہوا اور کثیر نے ابن عباس (رض) اور عبداللہ بن حارث کو بھیجا چنانچہ یہ دونوں حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئے اور ان سے پوچھا : حضرت عائشہ (رض) نے کہا میں نہیں جانتی اور جاؤ ام سلمہ (رض) سے پوچھو ہم حضرت ام سلمہ (رض) کے پاس آئے اور ان سے پوچھا تو انھوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف ایک دن عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھی تھی حالانکہ قبل ازیں میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ دو رکعتیں پڑھتے نہیں دیکھا تھا تاہم میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دو رکعتیں کیسی ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس قبیلہ بنو تمیم کا ایک وفد آیا تھا یا فرمایا کہ میرے پاس صدقے کا مال آگیا تھا جس کی وجہ سے میں ظہر کے بعد ، کی دو رکعتیں نہیں پڑھ سکا تھا جو اب پڑھ رہا ہوں ۔ (رواہ عبدالرزاق)