hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22637

.

كنز العمال

22637
Kanz al-Ummal
22637- عن ابن أبي مليكة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أعطى أبا محذورة الأذان، فقدم عمر مكة فنزل دار الرومة، فأذن أبو محذورة، ثم أتاه يسلم عليه، فقال عمر: "يا أبا محذورة ما أندى صوتك؟ أما تخشى أن تنشق مريطاؤك من شدة صوتك؟ " ثم قال: "يا أبا محذورة إنك بأرض شديدة الحر فأبرد عن الصلاة، ثم أبرد عنها، ثم أذن، ثم أقم تجدني عندك". "ابن سعد".
22637 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابو محذورہ (رض) کو (مسجد حرم کی) اذان کی ذمہ داری سونپی پھر سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) مکہ مکرمہ تشریف لائے اور ” دارالرومہ “ میں نزول فرمایا اسی اثناء میں ابو محذورہ (رض) نے اذان دی اور پھر عمر (رض) کے پاس آئے اور سلام بجا لایا سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : اے ابو محذورہ تو کتنی اونچی آواز والا ہے ؟ کیا تو ڈرتا نہیں کہ شدت آواز کی وجہ سے کہیں تیر پیٹ پھٹ پڑے پھر فرمایا : اے ابو محذورہ ! تو ایسی سرزمین میں ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے لہٰذا نماز کو ٹھنڈا کیا کرو اور پھر مزید ٹھنڈا کیا کرو پھر اذان دو اور پھر نماز کھڑی کرو تم اپنے پاس مجھے پاؤ گے ۔ (رواہ ابن سعد)