hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22693

.

كنز العمال

22693
Kanz al-Ummal
22693- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن أبي العالية قال: "خطبنا أبو بكر الصديق" فقال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "للظاعن ركعتان وللمقيم أربع مولدي بمكة ومهاجري بالمدينة، فإذا خرجت مصعدا من ذي الحليفة صليت ركعتين حتى أرجع". "ابن جرير حل".
22692 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ ایک رات ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ محوسفر تھے ہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر آپ رات کو کسی جگہ نزول کریں تاکہ ہم سویں اور ہماری سواریوں کے جانور بھی چر لیں ؟ حکم فرمایا : ہمیں جگائے گا کون ؟ میں نے عرفض کیا میں جگاؤں ۔ چنانچہ مجھ پر نیند کا سخت غلبہ ہوا اور ہمیں سورج کی تپش نے بیدار کیا جب ہم اٹھے تو ہماری باتوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیدار کیا آپ نے بلال (رض) کو اذان کا حکم دیا پھر بلال (رض) نے اقامت کہی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ فی مصنفہ) فائدہ : ۔۔۔ آپ اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا سو جانا اور نماز کا فوت ہوجانا غفلت کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ یہ حکمت خداوندی تھی تاکہ امت کو نماز کے فوت ہوجانے پر اس کی قضاء کی تعلیم ہوجائے چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔