22759- عن قتادة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبا بكر وعمر وعثمان صدرا من خلافته كانوا يصلون بمكة وبمنى ركعتين، ثم إن عثمان صلاها أربعا فبلغ ذلك ابن مسعود فاسترجع، ثم قام فصلى أربعا فقيل له: استرجعت ثم صليت أربعا قال: "الخلاف شر". "عب".
22759 ۔۔۔ قتادہ کی روایت ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر عمر اور عثمان (رض) اپنے ابتدائی دور خلافت میں مکہ اور مٹی میں دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر عثمان (رض) چار رکعتیں پڑھتے تھے جب اس کی خبر ابن مسعود (رض) کو ہوئی تو انھوں نے (انا للہ وانا الیہ راجعون ) کہا اور پھر انھوں نے بھی چار رکعتیں پڑھیں ۔ جب ان سے کہا گیا کہ آپ (رض) نے تو (انا للہ وانا الیہ راجعون ) کہا تھا اور آپ خود چار رکعتیں پڑھنے لگے ہیں ؟ اس پر انھوں نے جواب دیا : امیر کی خلاف ورزی باعث شر ہے (رواہ عبدالرزاق)