22778- عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: "جمع رسول الله صلى الله عليه وسلم بين الظهر والعصر بالمدينة في غير سفر ولا خوف" قال: "قلت لابن عباس: ولم تراه فعل ذلك؟ " قال: "أراد أن لا يحرج أحدا من أمته". "عب".
22778 ۔۔۔ سعید بن جبیر (رض) حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ منورہ میں ظہر وعصر کی نماز جمع کرکے پڑھی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نہ سفر کا ارادہ تھا اور نہ ہی کسی قسم کا خوف تھا ۔ سعید بن جبیر (رض) کہتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) سے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ (رض) نے جواب دیا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاہا کہ امت کے کسی فرد پر تنگی نہ ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2204 وضعاف الدارقطنی 339 ارادہ تھا اور نہ ہی کسی قسم کا خوف تھا سعید بن جبیر (رح) کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) سے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ (رض) نے جواب دیا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاہا کہ رکعت کے کسی فرد پر تنگی (حرج) نہ ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)