22802- عن جابر قال: "تخلف قوم عن صلاة العشاء الآخرة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ما خلفكم"، فسكتوا، فأعاد عليهم، فقالوا: يا رسول الله يقع بيننا لحاء 1 وكلام فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا صلاة لمن سمع النداء ولم يأته إلا من علة". "ابن النجار".
22802 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ کچھ لوگ عشاء کی نماز سے پیچھے رہ گئے (یعنی جماعت میں حاضر نہ ہو سکے) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم لوگ جماعت سے پیچھے کیوں رہ گئے ؟ ان لوگوں نے کچھ جواب نہ دیا اور خاموش رہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ پوچھا تو انھوں نے جواب دیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان کچھ جھگڑا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے تو تکرار تک نوبت آگئی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے اذان سنی اور پھر مسجد میں حاضر نہ ہوا اس کی نماز نہیں الا یہ کہ وہ بیمار ہو ۔ (رواہ ابن النجار)