hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22806

.

كنز العمال

22806
Kanz al-Ummal
22806- عن أبي هريرة قال: "جاء ابن مكتوم إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله إني ضرير البصر شاسع الدار وليس لي قائد يلازمني فهل تجد لي من رخصة؟ فقال: أيبلغك النداء؟ " قال: "نعم" قال: "ما أجد لك رخصة". "ز".
22806 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ابن ام مکتوم (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نابینا ہوں میرا گھر بھی مسجد سے (قدرے) دور ہے اور مجھے کوئی راہبر بھی دستیاب نہیں جو مجھے ہمہ وقت مسجد میں لایا کرے کیا میرے لیے رخصت ہے (کہ میں جماعت میں حاضر نہ ہوا کروں) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہیں اذان سنائی دیتی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ۔ پھر میں تمہارے لیے رخصت کی کوئی گنجائش نہیں پاتا ۔ (رواہ البزار)