hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22816

.

كنز العمال

22816
Kanz al-Ummal
22816- عن أبي بن كعب قال: "صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما الصبح فقال: أشاهد فلان؟ قالوا: لا،" قال: "أشاهد فلان؟ قالوا، لا" قال: "إن هاتين الصلاتين أثقل الصلوات على المنافقين ولو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا على الركب، فإن الصف الأول على مثل صف الملائكة، ولو علمتم ما فضيلته لابتدرتموه وإن صلاة الرجل مع الرجل أزكى من صلاته وحده، وصلاته مع الرجلين أزكى من صلاته مع الرجل، وما كثر فهو أحب إلى الله عز وجل". "ط حم وعبد بن حميد والدارمي د، ن هـ ع وابن خزيمة حب قط في الأفراد، ك ق ض".
22816 ۔۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض) کی روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی اور نماز سے فارغ ہو کر فرمایا : کیا فلاں شخص حاضر ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا نہیں فرمایا : کیا فلاں شخص حاضر ہے ؟ عرض کیا : نہیں ارشاد فرمایا : یہ دو نمازیں (عشاء اور فجر) منافقین پر بہت گراں ہوتی ہیں کاش ! اگر انھیں معلوم ہوتا کہ ان دو نمازوں کا (جماعت کے ساتھ ادا کرنے میں) کتنا زیادہ اجر وثواب ہے تو وہ ضرور ان نمازوں میں حاضر ہوتے گو کہ انھیں گھٹنوں کے بل ہی کیوں نہ چل کر آنا ہوتا ۔ بلاشبہ پہلی صف فرشتوں کی صف کے مانند ہوتی ہے۔ اور اگر تمہیں اس کی فضیلت معلوم ہوجائے تم ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ بلاشبہ دو آدمیوں کی باجماعت نماز تنہا آدمی کی نماز سے بدرجہا افضل ہے اور تین آدمیوں کی (باجماعت) نماز دو آدمیوں کی (باجماعت) نماز سے افضل ہے۔ الغرض جتنے بھی لوگ (جماعت) میں زیادہ ہوں گے اتنے ہی زیادہ اللہ تبارک وتعالیٰ کو محبوب ہیں۔ (رواہ الطبرانی وعبد بن حمید والدارمی ، وابو داؤد ، والنسائی وابن ماجہ ، وابو یعلی وابن خزیمہ وابن حبان والدارقطنی فی الافراد والحاکم فی المستدرک والبیہقی والضیاء المقدسی فی المختارہ)