hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22933

.

كنز العمال

22933
Kanz al-Ummal
22933 (مسند أبي رضي الله عنه) عن الحسن قال : كان سمره ابن جندب يؤم الناس فكان يسكت سكتتين إذا كبر للصلاة ، وإذا فرغ من قراءة أم القرآن ، فعاب عليه الناس فكتب إلى أبي بن كعب في ذلك أن الناس عابوا علي ، ولعلي نسيت وحفظوا أو حفظت ونسوا ، فكتب إليه أبي بل حفظت ونسوا. (عب).
22933 ۔۔۔ حسن بصری (رح) نقل کرتے ہیں کہ حضرت سمرہ بن جندب (رض) لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے اور نماز میں دو سکتے کرتے تھے ۔ 1 ۔۔۔ نماز کے لیے تکبیر تحریمہ کہتے وقت ۔ 2 ۔۔۔ اور جب سورت فاتحہ کی قرات سے فارغ ہوتے ۔ یسا کرنے کی وجہ سے لوگ آپ کو عیب کی نظر سے دیکھتے چنانچہ آپ (رض) نے حضرت ابی بن کعب (رض) کو خط لکھا کہ ایسا کرنے پر لوگ مجھے عیب کی نظر سے دیکھتے ہیں : شاید حقیقت حال میں بھول چکا ہوں اور انھیں یاد ہو یا مجھے یاد ہے اور یہ بھول چکے ہیں ، حضرت ابی (رض) نے جواب لکھا کہ نہیں حقیقت حال آپ کو یاد ہے اور یہ لوگ بھول چکے ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ نماز میں سکتہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے وقفہ کرلیا جائے ۔