hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22938

.

كنز العمال

22938
Kanz al-Ummal
22938- عن الحارث بن سويد ويزيد التميمي قالا: أمرنا عمر ابن الخطاب أن نقرأ خلف الإمام. "عب".
22938: حارث بن سوید اور یزید بن تمیمی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق (رض) نے ہمیں امام کے پیچھے قراءت کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ عبدالرزاق۔
فائدہ : قراءت خلف الامام کو منازعۃ القرآن (جیسا کہ آگے روایت میں آ رہا ہے) قرار دیے جانے کے بعد صحابہ کرام (رض) نے قراءت خلف الامام کو ترک کردیا تھا اور علامہ عینی نے عمدۃ القاری میں لکھا ہے ترک القراءۃ خلف الامام کا مسلک تقریبا اسی صحابہ کرام سے ثابت ہے جن میں سے متعدد صحابہ کرام اس سلسلہ میں بہت متشدد تھے یعنی خلفائے اربعہ، حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت زید بن ثابت، حضرت جابر، حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت عبداللہ بن عباس وغیرہم رضوان اللہ علیہم اجمعین۔ درس ترمذی۔