22989- عن أبي بن كعب وعن رجل من آل الحكم بن أبي العاص أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى بالناس فقرأ سورة فأغفل منها آية، فسألهم "هل تركت شيئا؟ " فسكتوا، فقال: "ما بال أقوام يقرأ عليهم كتاب الله لا يدرون ما قرئ عليهم فيه ولا ما ترك هكذا كانت بنو إسرائيل خرجت خشية الله من قلوبهم فغابت قلوبهم وشهدت أبدانهم، ألا وإن الله عز وجل لا يقبل من أحد عملا حتى يشهد بقلبه ما يشهد ببدنه". "الديلمي".
22989 ۔۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض) اور آل حکم بن ابی العاص کا ایک آدمی روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو نماز پڑھائی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک سورت پڑھی اور اس میں سے ایک آیت بھول گئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے پوچھا : کیا میں نے کوئی آیت چھوڑ دی ہے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین خاموش رہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں کو کیا ہوا انھیں کتاب اللہ پڑھ کر سنائی جاتی ہے اور انھیں معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے سامنے کیا پڑھا گیا اور کیا چھوڑ دیا گیا ، یہی حال بنی اسرائیل کا تھا ان کے دلوں سے خوف خدا نکل چکا تھا ان کے دل غائب ہوتے تھے اور ان کے بدن حاضر رہتے تھے خبردار ! اللہ عزوجل کسی کا کوئی عمل اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک کہ وہ دل سے اسی طرح حاضر نہ رہے جیسا کہ بدن سے حاضر رہتا ہے۔ (رواہ الدیلمی)