hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23017

.

كنز العمال

23017
Kanz al-Ummal
23017- "مسند أنس" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول حين يقوم: تعاهدوا هذه الصفوف فإني أراكم من خلفي. "عب".
23017 ۔۔۔ ” مسند انس (رض) “ کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے تو فرمایا کرتے تھے اہتمام کے ساتھ صف بندی کیا کرو چونکہ میں تمہیں پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ یہ مطلب نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو آنکھیں گدی میں بھی تھی چونکہ یہ تو بدصورتی ہے جب کہ آنحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اجمل الناس تھے بلکہ مطلب یہ ہے کہ میں اگرچہ تمہیں پیچھے سے نہیں دیکھتا ہوں آنکھوں سے لیکن میں تمہاری کیفیات حرکات و سکنات کا علی وجہ الاتم ادراک کرلیتا ہوں ، دوسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سامنے والی دو آنکھوں سے پیچھے کے حالات و واقعات بھی دکھا دیتے تھے گویا اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں میں آگے پیچھے دائیں بائیں ہر طرف کے ادراک کی قوت ودیعت کردی تھی ، لہٰذا اس میں کوئی اشکال نہیں ۔