23020- "مسند محجن بن الأدرع" صليت الظهر أو العصر في بيتي، ثم جئت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فجلست عنده فأقيمت الصلاة فصلى النبي صلى الله عليه وسلم ولم أصل، فلما انصرف قال: "ألست بمسلم؟ " قلت: بلى قال: "فما بالك لم تصل؟ " قال: "إني صليت في رحلي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "إذا أقيمت الصلاة فصل، وإن كنت قد صليت في رحلك". "عب".
23020 ۔۔۔ محجن بن ادرع کہتے ہیں ایک مرتبہ میں نے ظہر اور عصر کی نماز اپنے گھر پر پڑھ لی پھر میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں آپ کے پاس بیٹھ گیا اتنے میں نماز کھڑی کردی گئی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھ لی جب کہ میں نے نماز نہ پڑھی نماز سے فارغ ہو کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تو مسلمان نہیں ہے ؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیوں نہیں میں تو مسلمان ہوں فرمایا : پھر کیا وجہ سے تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیوں نہیں میں تو مسلمان ہوں فرمایا : پھر کیا وجہ ہے تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے گھر پر نماز پڑھ لی ہے اس پر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نماز کھڑی کردی جائے تو (جماعت کے ساتھ دوبارہ) نماز پڑھ لوگو کہ تم پہلے گھر پر نماز پڑھ چکے ہو (رواہ عبدالرزاق)