23030- عن عبد العزيز بن رفيع عن رجل من أهل المدينة من الأنصار عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه سمع خفق نعلي وهو ساجد، فلما فرغ من صلاته قال: "من هذا الذي سمعت خفق نعله؟ " قال: "أنا يا رسول الله قال: "فما صنعت؟ " قال: "وجدتك ساجدا فسجدت فقال: "هكذا فاصنعوا، ولا تعتدوا بها، من وجدني راكعا أو قائما أو ساجدا فليكن معي على حالتي التي أنا عليها". "ش".
23030 ۔۔۔ عبدالعزیزبن رفیع (رض) روایت کرتے ہیں کہ اہل مدینہ کا ایک آدمی جس کا تعلق انصار سے تھا کہتا ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے پاؤں کی چاپ سنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ میں تھے جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : میں نے کسی کے قدموں کی چاپ سنی ہے ؟ عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہوں ۔ فرمایا : تم نے کیا کیا کہا کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سجدہ میں پایا لہٰذا میں بھی سجدہ میں چلا گیا ارشاد فرمایا تم بھی اسی طرح کیا کرو اور اس رکعت کو شمار میں نہ لاؤ جو شخص بھی مجھے رکوع یا قیام یا سجدہ میں پائے اسے چاہیے کہ اسی حالت میں میرے ساتھ شامل ہوجائے (رواہ ابن ابی شیبۃ)