hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23063

.

كنز العمال

23063
Kanz al-Ummal
23063- عن أسامة بن عمير قال: "شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حنينا فأصابنا بغيش 2 يعني مطرا فنادى منادي رسول الله صلى الله عليه وسلم: من شاء أن يصلي في رحله فليفعل. "طب وأبو نعيم"
23063 ۔۔۔ اسامہ بن عمیر (رض) کہتے ہیں کہ میں غزوہ حنین میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا چنانچہ (اس دن) تھوڑی سی بوندا باندی ہوئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موذن نے اعلان کیا کہ جو آدمی اپنے کجاوہ میں نماز پڑھنا چاہے وہ پڑھ لے ۔ (رواہ الطبرانی و ابونعیم) مسلمانوں کا پہلے یہ طریقہ تھا اور اس کا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم بھی دیا تھا کہ امام اگر کھڑا ہو تو مقتدیوں کو بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھنا چاہیے ۔ امام اگر بیٹھا ہو تو مقتدیوں کو بھی بیٹھ کر نماز پڑھنی چاہیے ۔ جیسا کہ ترجمۃ الباب کے ذیل میں احادیث آرہی ہیں لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مسئلہ مبحوث فیہا میں آخری عمل یہ تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے تھے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) آپ کے پیچھے کھڑے تھے اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے پیچھے کھڑے تھے گویا امام بیٹھا تھا اور متقدی کھڑے تھے لہٰذا اس دوسرے عمل سے پہلا منسوخ ہوگیا اب فتوی یہ ہوگا کہ امام بیٹھا ہو یا کھڑا مقتدیوں کو ہر حال میں کھڑا رہنا ہوگا ، جیسا کہ باب کے ذیل میں آخری حدیث اس کی مؤید ہے۔