23077- عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من بنى مسجدا ولو قدر مفحص قطاة بنى الله له بيتا في الجنة، قلت: يا رسول الله وهذه المساجد التي في طريق مكة؟ " قال: "وهذه المساجد التي في طريق مكة". (ش، كر) .
23077 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ جس نے مسجد بنائی گو کہ وہ قطات پرندے کے گڑھے کے بقدر ہی کیوں نہ ہو (یعنی چھوٹی سی ہی کیوں نہ ہو) اللہ تعالیٰ اس کی لیے جنت میں عالی شان گھر بنا دیتے ہیں حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کہتی ہیں : میں نے عرض کیا :! یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ مکرمہ کے راستے پر جو مسجدیں آتی ہیں وہ بھی اسی حکم میں ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں یہ مسجدیں بھی جو مکہ مکرمہ کے راستے میں آتی ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، وابن عساکر)