23134- عن جابر بن أسامة الجهني قال: "ذهبت إلى السوق فلقيت النبي صلى الله عليه وسلم في أصحابه فسألتهم أين يريد؟ فقالوا: يختط لقومك مسجدا، فرجعت فوجدت قومي قياما فقلت ما شأنكم؟ فقالوا: خط لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم مسجدا برجله، وغرز في القبلة خشبة أقامها فيه". (طب وأبو نعيم) .
23134 ۔۔۔ جابر بن اسامہ جہنی (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں بازار کی طرف گیا اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق پوچھا کہ آپ کا کہاں جانے کا ارادہ ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے جواب دیا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہاری قوم کے لیے مسجد کے خطوط کھینچنے ہیں ، میں واپس لوٹا اور اپنی قوم کے لوگوں کو ایک جگہ کھڑے دیکھا میں نے کہا : تم لوگ یہاں کیوں کھڑے ہو انھوں نے کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پاؤں سے ہمارے لیے مسجد کے خطوط کھینچے ہیں اور قبلہ کی سمت میں ایک لکڑی گاڑی ہے۔ (رواہ الطبرانی وابو نعیم)