hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23171

.

كنز العمال

23171
Kanz al-Ummal
23171- (مسند بلال) عن الحفص رجل من الأنصار عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه وسلم جعل جده مؤذنا لأهل قباء فقال: أذن بلال للنبي حياته ولأبي بكر حياته، فلما كان زمن عمر لم يؤذن، فقال عمر: ما منعك أن تؤذن؟ فقال: إني أذنت للنبي صلى الله عليه وسلم حياته ولأبي بكر حياته لأنه كان ولي نعمتي، وسمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: يا بلال ليس عمل أفضل من عملك هذا إلا الجهاد في سبيل الله وإني خارج إلى الجهاد فخرج إلى الشام. (أبو الشيخ في الأذان) .
23171 ۔۔۔ ” مسند بلال “ حفص انصاری اپنے والد اور دادا کی سند سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے دادا کو اہل قباء کا مؤذن مقرر کیا تھا اور حضرت بلال (رض) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حیات مبارکہ میں (ان کے لیے) اذان دیتے رہے پھر سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی حیات میں بھی اذان دیتے رہے جب سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کا دور آیا تو بلال (رض) نے اذان نہیں دی سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے کہا : تم اذان کیوں نہیں دیتے عرض کیا : میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حیات مبارکہ میں اذان دیتا رہاہوں اور پھر سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی حیات میں بھی اذان دیتا رہا ہوں چونکہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کا مجھ پر بہت بڑا احسان تھا (سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ہی حضرت بلال (رض) کو خرید کر آزاد کیا تھا) چنانچہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ اے بلال ! تیرے عمل سے زیادہ افضل عمل کوئی نہیں بجز جہاد فی سبیل اللہ کے ۔ لہذ اس اب میں جہاد کے لیے جا رہا ہوں چنانچہ بلال (رض) شام کی طرف کوچ کر گئے ۔ (رواہ ابو الشیخ فی الاذان)