23262- عن مجمع الأنصاري أنه سمع أبا أمامة بن سهل بن حنيف حين سمع المؤذن كبر وتشهد بما نشهد به، ثم قال: "هكذا حدثنا معاوية أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول كما قال المؤذن،" فإذا قال: "أشهد أن محمدا رسول الله" قال: "وأنا أشهد ثم سكت". (عب) .
23262 ۔۔۔ مجمع انصاری روایت نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے ابوامامہ بن سہل بن حنیف کو موذن کو اذان کا جواب دیتے سنا کہ انھوں نے تکبیر کہی اور اسی طرح کلمہ شہادت کہا جس طرح کہ ہم کلمہ شہادت کہتے ہیں پھر کہا کہ ہمیں معاویہ (رض) نے حدیث سنائی کہ انھوں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اذان کا جواب ایسے ہی دیتے سنا ہے جیسے کہ موذن اذان دیتا ہے ، چنانچہ جب موذن ” اشھد ان محمد ا رسول اللہ “۔ کہتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے جواب میں کہتے : میں اس کی گواہی دیتا ہوں اور پھر خاموش ہوجاتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)