hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23317

.

كنز العمال

23317
Kanz al-Ummal
23317- عن ثعلبة بن أبي مالك أنهم كانوا يصلون يوم الجمعة حتى يخرج عمر فإذا خرج وجلس على المنبر فأذن المؤذن جلسنا نتحدث، حتى إذا سكت المؤذن وقام عمر سكتوا فلم يتكلم أحد حتى يقضي الخطبتين. (مالك والشافعي والطحاوي ق) .
23317 ۔۔۔ ثعلبہ بن ابی ماملک (رض) کی روایت ہے کہ لوگ (سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے عہد میں) نماز جمعہ کے لیے حاضر ہوتے تھے اور جب حضرت عمر (رض) تشریف لاتے اور منبر پر بیٹھ جاتے اور موذن اذان دینے لگتا ہم لوگ بیٹھے آپس میں باتیں کرتے رہتے حتی کہ جب موذن خاموش ہوجاتا ہے اور عمر (رض) خطبہ کے لیے کھڑے ہوجاتے تو تب لوگ خاموش ہوتے کوئی آدمی بات نہیں کرتا تھا یہاں تک کہ آپ (رض) دونوں خطبوں سے فارغ ہوجاتے ۔ (رواہ مالک والشافعی والطحاوی والبیہقی)