hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23382

.

كنز العمال

23382
Kanz al-Ummal
23382- عن عبد الله بن شقيق قال: "سألت عائشة عن صلاة النبي صلى الله عليه وسلم قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي ليلا طويلا قائما وليلا طويلا قاعدا قلت كيف كان يصنع؟ قالت: كان إذا قرأ قائما ركع قائما، وإذا قرأ قاعدا ركع قاعدا". (عب) .
23382 ۔۔۔ عبداللہ بن شفیق کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے متعلق پوچھا تو انھوں نے جواب دیا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو کھڑے ہو کر لمبی نماز پڑھتے تھے اور پھر دوسری رات کو بیٹھ کر لمبی نماز پڑھتے تھے میں نے پوچھا : آپ نماز میں کیا کرتے تھے ؟ حضرت عائشہ (رض) نے جواب دیا : جب کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے تھے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے (رواہ عبدالرزاق )