23464- عن أبي هريرة قال: "جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أي الصلاة أفضل بعد المكتوبة؟ " قال: "الصلاة في أول الليل". (ابن جرير) .
23464 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک آدمی حاضر ہوا اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! فرض نماز کے بعد کونسی نماز افضل ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ نماز جو رات کے اول حہ میں پڑھی جائے وہ افضل ہے ۔۔ (رواہ ابن جریر) فائدہ : ۔۔۔ احادیث شریفہ میں مختلف نمازوں کی فضیلت بیان کی گئی ہے چنانچہ فرض نمازوں کے بعد افضل ترین نماز نماز تہجد ہے ، حدیث بالا میں جس نماز کا ذکر ہوا ہے شرعی اصطلاح میں اسے نماز اوابین سے تعبیر کیا جاتا ہے رہا یہ سوال کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیث بالا میں اس نماز کو افضل ترین کیوں قرار دیا ہے ؟ جواب یہ ہے کہ سائل کے حال کے موافق یہی جواب تھا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو اسی طرز کے سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ افضل عمل والدین کی خدمت ہے بسا اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جہاد فی سبیل اللہ کو افضل عمل قرار دیا ہے یہ تمام افضل اعمال اوقات و حالات کے موافق بتائے گئے ہیں اسی لیے فقہاء نے اصول فتوی میں بیان کیا ہے کہ مفتی کو چاہیے کہ سائل کی شخصیت کو سامنے رکھ کر فتوی دے ۔