23483- (أيضا) عن الحارث عن علي عن النبي صلى الله عليه وسلم في صلاة الخوف، أمر الناس فأخذوا السلاح عليهم، فقامت طائفة من ورائهم مستقبل العدو وجاءت طائفة، فصلوا معه فصلى بهم ركعة، ثم قاموا إلى الطائفة التي لم تصل وأقبلت الطائفة التي لم تصل معه، فقاموا خلفه فصلى بهم ركعة وسجد سجدتين، ثم سلم عليهم، فلما سلم قام الذين قبل العدو فكبروا جميعا وركعوا ركعة وسجدوا سجدتين بعد ما سلم. (البزار) .
23483 ۔۔۔ حارث سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نماز خوف پڑھنے کا حکم دیا لوگوں نے اپنے اپنے ہتھیار تھام لیے (دو جماعتیں بنا لی گئیں) ایک جماعت دشمنوں کے بالمقابل کھڑی ہوگئی اور ایک جماعت نماز پڑھنے آگئی چنانچہ اس جماعت نے آپ (رض) کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ایک ایک رکعت پڑھائی پھر یہ جماعت اس جماعت کی طرف چلی گئی جس نے نماز نہیں پڑھی تھی وہی پہلی جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی تھی وہ آگئی اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ایک رکعت پڑھائی اور دو سجدے کیے اور پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیر دیا پھر یہ جماعت بھی دشمن کے طرف چلی گئی اور سب نے تکبیر کہہ کر ایک رکعت پڑھی اور دو سجدے کیے پھر سلام پھیر دیا ۔ (رواہ البزار)