hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23488

.

كنز العمال

23488
Kanz al-Ummal
23488- عن زيد بن ثابت أنه سئل عن صلاة الخوف فقال: قام رسول الله صلى الله عليه وسلم فصلى بهم فقام صف خلفه وصف موازي العدو، فصلى بهم ركعة ثم ذهب هؤلاء إلى مصاف هؤلاء، وجاء هؤلاء فصلى بهم ركعة ثم انصرف. (عب ش) .
23488 ۔۔۔ زید بن ثابت (رض) سے نماز خوف کے بارے میں سوال کیا گیا انھوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ کھڑے ہوئے اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو ایک رکعت پڑھائی ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیچھے کھڑے ہوئے اور ایک صف دشمن کے مدمقابل رہی اس صف کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک رکعت پڑھائی اور پھر یہ صف چلی گئی اور دشمن کے مدمقابل والی صف آگئی آپ (رض) نے انھیں بھی ایک رکعت پڑھائی اور پھر وہ چلی گئی ۔ (رواہ عبدالرزاق و ابن ابی شیبۃ)