hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23493

.

كنز العمال

23493
Kanz al-Ummal
23493- (مسند ابن عباس) وقال: "صلى النبي صلى الله عليه وسلم صلاة الخوف بذي قرد فصف صفا خلفه وصفا موازي العدو، فصلى بالصف الذي معه ركعة، ثم ذهب هؤلاء إلى مصاف هؤلاء، وجاء هؤلاء إلى مصاف هؤلاء فصلى بهم ركعة، ثم سلم عليهم جميعا، ثم انصرفوا فكان للنبي صلى الله عليه وسلم ركعتان ولكل واحد من الفريقين ركعة". (عب ش وعبد ابن حميد وابن جرير، ك) .
23493 ۔۔۔ ” مسند ابن عباس “۔ کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام ” ذی فرد “ میں صلوۃ خوف پڑھی چنانچہ ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑی ہوئی اور دوسری صف دشمن کے مدمقابل رہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس صف کو ایک رکعت پڑھائی پھر یہ صف چلی گئی اور دشمن کے مدمقابل صف کی جگہ کھڑی ہوگئی جب کہ وہ صف اس پہلی صف کی جگہ آگئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھی ایک رکعت پڑھائی ۔ (پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا اور یہ لوگ بھی واپس لوٹ گئے یعنی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعتیں ہوگئیں اور دونوں جماعتوں کی ایک ایک رکعت ہوگئی ۔ مرواہ عبدالرزاق ، و ابن ابی شیبۃ عبد ابن حمید وابن جریر والحاکم)