23700- تفتح أبواب الجنة في أول ليلة من رمضان إلى آخر ليلة، وتغل فيه مردة الشياطين، ويبعث الله مناديا ينادي يا باغي الخير هلم هل من داع يستجاب له؟ هل من مستغفر يغفر له؟ هل من تائب يتاب عليه؟ ولله عند كل وقت الفطر في كل ليلة من رمضان عتقاء يعتقهم من النار. (ابن صصرى في أماليه وابن النجار عن ابن عمر) .
23700 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ رمضان المبارک کی شروع رات سے آخری رات تک جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اس مہینہ میں سرکش شیاطین کو بیڑیوں میں جکڑ دیاجاتا ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ ایک منادی کو بھیجتے ہیں جو آواز لگاتا ہے کہ اے خیر کے طلبگار آجا اور آگے بڑھ کیا ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اس کی دعا قبول کی جائے کیا کوئی ہے استغفار کرنے والا کہ اس کی مغفرت کی جائے ؟ کیا اللہ تعالیٰ کے حضور کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ اس کی توبہ قبول کیا جائے ؟ اور اللہ تبارک وتعالیٰ ہر رات افطاری کے وقت جہنم سے بیشمار جہنمیوں کو آزاد کرتے ہیں۔ (رواہ ابن صصری فی امالیہ وابن النجار عن ابن عمرو (رض))