hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2374

.

كنز العمال

2374
Kanz al-Ummal
2374 – "تعلموا القرآن وأقرئوه واقرأوا منه ما تيسر، فوالذي نفس محمد بيده لهو أشد تفصيا من الإبل المعقلة (1) تعلموا أنه من قرأ خمسين آية في ليلة لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ بمائة آية في ليلة كتب من القانتين، ومن قرأ بمائتي آية في ليلة لم يحاجه القرآن تلك الليلة ومن قرأ بخمس مائة آية في ليلة إلى ألف آية أصبح وله قنطار من الجنة". (أبو نصر) عن أنس.
2374 ۔۔ قرآن سیکھو اور لوگوں کو پڑھاؤ۔ اور جو آسانی سے ہوسکے پڑھو۔ پس قسم ہے اس ہستی کی، جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! یہ لوگوں کے سینوں سے فوراً نکل جانے والا ہے، اونٹنی کے اپنی رسی سے بھی زیادہ۔
جان لو جس نے رات کے پہر پچاس آیات کی تلاوت کرلی، اسے غافلین میں شمار نہ کیا جائے گا۔ جس نے سو آیات کی تلاوت کرلی، اسے قانتین اطاعت شعار بندوں میں لکھا جائے گا۔ اور جس نے دو سو آیات کی تلاوت کرلی، اس رات کے متعلق قرآن اس کے خلاف حجت نہیں کرے گا۔ اور جس نے رات کے وقت پانچ سو سے ہزار تک آیات کی تلاوت کرلی، اس کے لیے جنت کا خزانہ وگا۔ (ابو نصر بروایت انس (رض))