hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23772

.

كنز العمال

23772
Kanz al-Ummal
23772- صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته، فإن حال بينكم وبينه سحاب فأكملوا العدة عدة شعبان، ولا تستقبلوا الشهر استقبالا ولا تصلوا رمضان بيوم من شعبان. (حم ن هق عن ابن عباس) .
23772 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھو کر افطار کرو ، اگر چاند اور تمہارے درمیان بادل حائل ہوجائیں تو شعبان کی گنتی پوری کرلو ماہ رمضان کا استقبال مت کرو اور نہ ہی شعبان کے دن سے رمضان کو ملاؤ۔ مرواہ احمد بن حنبل والنسائی ، البیہقی فی السنن عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ استقبال رمضان کا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص رمضان کے آنے سے قبل ہی اس خوشی میں روزے رکھنے شروع کر دے کہ رمضان آرہا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے اور شعبان کو رمضان سے ملانے کا مطلب یہ ہے کہ رمضان سے ایک یا دو ماہ قبل روزے رکھ لیے جائیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے بھی منع فرمایا ہے چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ جس نے یوم شک کا روزہ رکھا اس نے ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی ۔ لاکمال :