24278- "عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وهو يبشر أصحابه: قد جاءكم رمضان شهر مبارك كتب الله تعالى عليكم صيامه تفتح فيه أبواب الجنة، وتغلق فيه أبواب الجحيم، وتغل فيه الشياطين، فيه ليلة خير من ألف شهر، من حرم خيرها فقد حرم". "ابن النجار".
24278 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت بیان کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کرام (رض) کو خوشخبری سناتے ہوئے فرمایا رمضان کا بابرکت مہینہ آچکا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہارے اوپر اس کے روزہ کو فرض کیا ہے اس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو طوق ڈال دیئے جاتے ہیں اس مہینہ میں ایک رادت ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو شخص اس رات کی بھلائی سے محروم رہا وہ حقیقت میں محروم ہی ہے (رواہ ابن النجار )