24317- "مسند بريدة بن الخطيب الأسلمي" عن بريدة قال: "كنت جالسا عند النبي صلى الله عليه وسلم إذ جاءته امرأة فقالت: إنه كان على أمي شهرين فأصوم عنها؟ قال: صومي عنها أرأيت لو كان على أمك دين فقضيته أكان يجزيء عنها؟ قالت: بلى قال: فصومي عنها". "ش ض".
24317 ۔۔۔ ” مسند بریدہ وبن خطیب اسلمی “۔ حضرت بریدہ (رض) کہتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا اچانک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی : میری والدہ کے ذمہ دو مہینوں کے روزے ہیں کیا میں اس کی طرف سے رکھ سکتی ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس کی طرف سے روزے رکھو مجھے بتاؤ ! اگر تمہاری والدہ کے ذمہ قرض ہو تمہاری ادائیگی اس کی طرف سے کافی ہوگئی ؟ عرض کیا : جی ہاں : فرمایا : پھر اس کی طرف سے روزے بھی رکھو ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ والضیاء)