hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24324

.

كنز العمال

24324
Kanz al-Ummal
24324- عن أبي هريرة قال: "بينما أنا جالس عند النبي صلى الله عليه وسلم جاءه رجل فقال: يا رسول الله هلكت، قال: ويحك ما شأنك؟ قال: وقعت على أهلي في رمضان، قال أعتق رقبة قال: لا أجد، قال فصم شهرين متتابعين قال: لا أطيقه قال: فأطعم ستين مسكينا وذكر الحديث ثم قال في آخره: ما بين ظهري المدينة أحوج إليه مني قال: فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت أنيابه ثم قال: خذه واستغفر ربك". "كر".
24324 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں : ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہلاک ہوگیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تیرا ناس ہو تجھے کیا ہوا ؟ عرض کیا : میں رمضان میں اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کر بیٹھا ، حکم ہوا غلام آزاد کرو ، عرض کیا : میرے پاس غلام نہیں ہے : حکم ہوا پھر لگاتار دو مہینے روزے رکھو کہا : میں اس کی طاقت نہیں رکھتا ہوں ، فرمایا : پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ ، راوی نے پوری حدیث بیان کی اور آخر میں اس آدمی نے کہا مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ محتاج کوئی نہیں ہے : حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر ہنس دیئے حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دانت مبارک بھی دکھائی دینے لگے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ (کھجوریں) لے لو اور اپنے رب سے مغفرت طلب کرو (رواہ ابن عساکر)