hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24339

.

كنز العمال

24339
Kanz al-Ummal
24339- عن أنس قال: "أمطرت السماء بردا فقال أبو طلحة: ناولني من هذا البرد فناولته فجعل يأكل وهو صائم، فقلت: تأكل وأنت صائم؟ فقال لي: يا ابن أخي إنه ليس بطعام ولا شراب وإنما هو بركة من السماء تطهر به بطوننا، فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرت له ذلك فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: خذ من أدب عمك". "الديلمي".
24339 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کہتے ہیں ایک مرتبہ آسمان سے اولے برسے حضرت ابو طلحہ (رض) نے کہا یہ اولے مجھے پکڑاؤ میں نے انھیں اولے تھما دیئے اور وہ کھانے لگے حالانکہ وہ روزہ میں تھے ، میں نے کہا : آپ اولے کھا رہے ہیں حالانکہ آپ کو روزہ تھا ؟ چنانچہ ابو طلحہ (رض) نے مجھے کہا : اے بھتیجے یہ نہ تو کھانا ہے اور نہ ہی پانی یہ تو آسمان سے اترنے والی برکت ہے جس سے ہم اپنے بطون کو پاک کر رہے ہیں۔ اس کے بعد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور ان سے یہ سارا واقعہ بیان کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے چچا کے عادت کو اختیار کرو ۔ (رواہ الدیلمی)