hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24373

.

كنز العمال

24373
Kanz al-Ummal
24373- عن أنس بن مالك رجل من بني عبد الله بن كعب قال: "أغارت علينا خيل رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فإذا هو يأكل فقال: اجلس فأصب من هذا الطعام فقلت: إني صائم فقال: اجلس أحدثك عن الصلاة والصيام أو قال الصوم إن الله عز وجل وضع شطر الصلاة والصوم عن المسافر، وعن الحبلى، وعن المرضع، فيا لهف نفسي أن لا أكون أكلت من طعام رسول الله صلى الله عليه وسلم". "حم وأبو نعيم".
24373 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ بنو عبداللہ بن کعب کے ایک آدمی کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے شہسواروں نے غارت گری ڈالی ، میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت کھانا تناول فرما رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیٹھ جاؤ اور یہ کھانا کھاؤ میں نے عرض کیا میں روزہ میں ہوں ، فرمایا : بیٹھ جاؤ میں تمہیں نماز اور روزہ یا فرمایا کہ روزہ کے متعلق بتاتا ہوں چنانچہ اللہ عزوجل نے نماز اور روزے کا آدھا بوجھ مسافر ، حاملہ اور دودھ پلانی والی عورت کے ذمہ سے ہٹادیا ہے افسوس صد افسوس ! میں اس وقت رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کھانا نہ کھا سکا ۔ (رواہ احمد وابو نعیم) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 571 ۔