24388- عن أبي جعفر قال: "لما أن كان النبي صلى الله عليه وسلم مخرجه للفتح بعسفان أو بالكديد نول قدحا وهو على راحلته في شهر رمضان فجعلت الرقاق تمر به والقدح على يده، ثم شرب فبلغه بعد ذلك أن ناسا صاموا فقال: أولئك العاصون ثلاث مرات". "عب".
24388 ۔۔۔ ابو جعفر کہتے ہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے موقع پر گھر سے تشریف لے گئے اور جب عسفان یا کدید پہنچے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی کا پیالہ منگویا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر تشریف فرماتے تھے اور یہ رمضان کا مہینہ تھا ، چنانچہ لوگوں کی ٹولیاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے گزرنے لگیں اور پیالہ آپ کے ہاتھ پر تھا پھر آپ نے پانی پی لیا اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر پہنچی کہ کچھ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہی لوگ نافرمان ہیں ، یہ کلمہ تین بار ارشاد فرمایا۔ (رواہ عبدالرزاق)