hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24418

.

كنز العمال

24418
Kanz al-Ummal
24418 (مسند عثمان رضي الله عنه) عن أبي عبيد مولى عبد الرحمن بن أزهد قال : شهدت عليا وعثمان يوم الفطر والنحر يصليان ثم ينصرفان فيذكران الناس فسمعتهما يقولان : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يبقى من نسككم عندكم شئ بعد ثلاث. (حم ، ن ، ع والطحاوي والبغوي في مسند عثمان).
24418 ۔۔۔ ” مسند سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) “ ابو عبید مولی عبدالرحمن بن ازھر (رض) کہتے ہیں میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے پاس عید الفطر اور عید الاضحی کے دن حاضر تھا ان دونوں حضرات نے نماز پڑھی پھر واپس لوٹے اور لوگوں کو نصیحتیں کرنے لگے چنانچہ میں نے انھیں سنا فرما رہے تھے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا ہے کہ تین دن بعد تمہارے پاس قربانی کے گوشت میں سے کچھ بچا ہو ۔ مرواہ احمد والنسائی ، وابو یعلی الطحاوی والبغوی فی سند عثمان)