hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24546

.

كنز العمال

24546
Kanz al-Ummal
24546- "مسند البراء بن عازب رضي الله عنه" كنا جلوسا ننتظر رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الأضحى فجاء فسلم على الناس وقال: "إن أول منسك يومكم هذا الصلاة فتقدم فصلى بالناس ركعتين، ثم سلم فاستقبل القوم بوجهه ثم أعطي قوسا أو عصا فاتكأ عليها فحمد الله وأثنى عليه فأمرهم ونهاهم". "حم طب".
24546 ۔۔۔ ” مسند براء بن عازب (رض) “ ہم (جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انتظار میں بیٹھے تھے ، اتنے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور سلام کیا اور فرمایا : آج کے دن پہلا پہلا رکن نماز ہے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھے اور نماز پڑھائی پھر سلام پھیرا اور کھڑے ہو کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کمان یا عصا دے دیا گیا آپ نے اس کا سہارا لیا اللہ تعالیٰ کی حمد ثناء کی لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم دیا اور بری باتوں سے روکا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی)