hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2456

.

كنز العمال

2456
Kanz al-Ummal
2456 – "مثل من أعطي القرآن والإيمان كمثل أترجة طيب الطعم طيب الريح، ومثل الذي لم يعط القرآن ولم يعط الإيمان كمثل الحنظلة مرة الطعم لا ريح لها ومثل من أعطي الإيمان ولم يعط القرآن كمثل التمرة طيبة الطعم ولا ريح لها، ومثل من أعطي القرآن ولم يعط الإيمان كمثل الريحانة مرة الطعم طيبة الريح". (حب) عن أبي موسى.
2456 ۔۔۔ جس شخص کو قرآن اور ایمان کی دولت عطا ہوئی، وہ اس اترجہ پھل کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی اچھا اور خوشبو بھی عمدہ ۔ اور جو شخص قرآن اور ایمان ہر دو کی دولت سے محروم ربا وہ ایلوے کی طرح ہے۔ ذائقہ تلخ تو خوشبو بھی ندارد۔ اور اس شخص کی مثال، جس کو ایمان تو عطا ہوا لیکن قرآن کی دولت سے محروم ہے کھجور کی مانند ہے۔ جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن خوشبو و مہک نہیں ہوتی۔ اور اس شخص کی مثال، جس کو قرآن عطا ہوا لیکن ایمان کی دولت سے محروم ہے، ریحانہ پھول کی طرح ہے۔ جس کا ذائقہ تلخ، لیکن خوشبو عمدہ۔ (الصحیح لابن حبان بروایت ابی موسیٰ (رض))