hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24565

.

كنز العمال

24565
Kanz al-Ummal
24565- عن أبي قتادة قال: "سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: كيف نصوم؟ فغضب حتى رأى الغضب في وجهه، وردد قوله كيف نصوم فلما سكت عنه الغضب، أقبل عليه عمر فقال: رضينا بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا وببيعتنا بيعة، فسئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن رجل صام الدهر فقال: لا صام ولا أفطر أو ما صام وما أفطر، فسئل عن صيام يومين وإفطار يوم، فقال: من يطيق ذلك؟ فسئل عن صيام يوم وإفطار يومين، فقال: وددنا أن الله تعالى قوانا على ذلك، فسئل عن صيام يوم وإفطار يوم، فقال: ذاك صيام أخي داود، فسئل عن صيام يوم الأثنين؟ فقال: ذاك يوم بعثت فيه وولدت فيه، وقال: صوم ثلاثة أيام من كل شهر، ورمضان إلى رمضان صوم الدهر، وسئل عن صوم يوم عرفة، فقال: يكفر السنة الماضية والباقية، وسئل عن صوم يوم عاشوراء، فقال: يكفر السنة الماضية". "ابن زنجويه وابن جرير"
24565 ۔۔۔ حضرت ابو قتادہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا : ہم کیسے روزے رکھیں ؟ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت غصہ ہوئے حتی کہ غصہ کے اثرات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ اقدس پر نمایاں تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا سوال دہرایا ، ہم کیسے روزے رکھیں جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ ٹھنڈا ہوا تو سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : ہم اللہ تعالیٰ سے بطور رب ہونے کے راضی ہیں اسلام سے دین ہونے کے اعتبار سے راضی ہیں ، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نبی ہونے کے ناطے سے راضی ہیں اور بیعت کے اعتبار سے اپنی بیعت سے راضی ہیں ، ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا تھا جو عمر بھر کا روزہ رکھتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس شخص نے روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی طاقت کون رکھتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن فطار کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی قوت عطا فرمائے پھر فرمایا : یہ دادؤ (علیہ السلام) کا طریقہ صوم ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوموار کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسی دن مجھے پیغمبر بنا کر بھیجا گیا اور اسی دن میں پیدا ہوا فرمایا کہ ہر مہینہ میں تین دن کے روزے اور پھر رمضان تا رمضان کے روزے عمر بھر کے روزے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرفہ کے دن کے روزہ کے متعلق دریافت کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عرفہ کا روزہ ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عاشوراء کے روزہ کے متعلق دریافت کیا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ روزہ گزشتہ ایک سال کا کفارہ بن جاتا ہے۔ (رواہ ابن زنجویہ وابن جریر ورواہ بطولہ مسلم)