24583- عن عائشة "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يكن يصوم من شهر من السنة أكثر من صيامه من شعبان فإنه كان يصوم شعبان كله، وكان يقول: خذوا من العمل ما تطيقون، فإن الله تعالى لا يمل حتى تملوا وأنه كان أحب الصلاة إليه ما دووم عليها وإن قلت، فكان إذا صلى داوم عليها". "ابن زنجويه".
24583 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سال بھر میں کسی مہینہ میں اتنے زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے جتنے شعبان میں رکھتے تھے چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پورے شعبان میں روزے رکھتے تھے آپ ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ اتنا عمل کرو جتنے کی تم طاقت رکھتے ہو چونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس وقت تک نہیں اکتاتا جب تک کہ دتم نہ اکتا جاؤ اور اللہ تبارک وتعالیٰ کو وہ نماز نہایت ہی محبوب ہے جس پر ہمیشگی کی جائے گو کہ وہ تھوڑی ہی کیوں نہ ہو چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے اس پر ہمشیگی کرتے تھے (رواہ ابن زنجویہ واخرجہ البخاری فی کتا اب الصوم )