24595 عن محمد بن صيفي الانصاري قال : خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم عاشوراء فقال : أصمتم يومكم هذا ؟ فقال بعضهم نعم ، وقال بعضهم : لا قال : فأتموا بقية يومكم هذا ، وأمرهم أن يؤذنوا أهل العروض أن يتموا يومهم ذلك.
(الحسن بن سفيان وأبو نعيم في المعرفة ، ز).
24595 ۔۔۔ محمد بن صیفی انصاری (رض) کی روایت ہے کہ عاشوراء کے دن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا تم نے آج روزہ رکھا ہے ؟ بعض لوگوں نے اثبات میں جواب دیا اور بعض نے نفی می حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس دن کے بقیہ حصہ کو مکمل کرو نیز حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) کو حکم دیا کہ اہل عرب میں اعلان کرو کہ اس دن کو مکمل کریں (رواہ الحسن بن سفیان وابو نعیم فی المعرفۃ والبزاز)