hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24598

.

كنز العمال

24598
Kanz al-Ummal
24598 (من مسند عبد الله بن أبي أوفى) عن بعجة بن عبد الله ابن بدر الجهني أن أباه أخبره أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لهم : يومنا هذا يوم عاشوراء فصوموه ، فقام رجل من بني عمرو بن عوف فقال : يا رسول الله إني تركت قومي منهم صائم ، ومنهم مفطر ، فقال : اذهب إليهم فمن كان مفطرا فليتم صومه. (كر).
24598 ۔۔۔ مسند عبداللہ بن ابی اوفی۔ بعجہ بن عبداللہ بن بدر جہنی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) کو حکم دیا کہ آج کا دن یوم عاشورا ہے لہٰذا آج روزہ رکھو بنو عمرو بن عوف میں سے ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگایا رسول اللہ ! میں اپنی قوم سے آیا ہوں اور میری قوم کے بعض لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور بعض کو روزہ نہیں تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی قوم کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ جو شخص افطار کرچکا ہو وہ بقیہ دن کھانے پینے سے رکا رہے۔ رواہ ابن عساکر۔