24615- عن جابر قال: "جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فسأله عن الصيام فشغل عنه، فقال له ابن مسعود: صم رمضان وثلاثة أيام من كل شهر فقال الرجل: يا رسول الله أخبرني عن الصيام، فقال عبد الله: "صم رمضان وثلاثة أيام من كل شهر، فقال الرجل: إني أعوذ بالله منك يا عبد الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: وما تبغي؟ صم رمضان وثلاثة أيام من كل شهر". "ابن زنجويه، وسنده حسن".
24615 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روزہ کے متعلق سوال کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے اعراض کرلیا چنانچہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : رمضان کے روزے رکھو اور پھر ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھو اس شخص نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے روزہ کے متعلق بتائیے حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) نے کہا : رمضان کے روزے رکھو اور پھر ہر مہینہ میں تین دن روزہ رکھو وہ شخص بولا : اے عبداللہ ! میں تجھ سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو کیا چاہتا ہے ؟ رمضان کے روزے رکھو اور پھر ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھو۔ (رواہ ابن زنجویہ وسندہ حسن)